Entertainment
امیتابھ بچن نے 90 کروڑ روپے کا قرض اتارنے کیلئے روزانہ 18 گھنٹے کام کیا: رجنی کانت کا انکشاف
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے مالی بحران کے دوران تقریباً 90 کروڑ روپے کا قرض اتارنے کے لیے مسلسل 3 سال تک روزانہ 18 گھنٹے کام کیا، جبکہ اس وقت انہیں صحت کے متعدد مسائل کا بھی سا
مصنف Rubab Shakeel144K بار پڑھا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے مالی بحران کے دوران تقریباً 90 کروڑ روپے کا قرض اتارنے کے لیے مسلسل 3 سال تک روزانہ 18 گھنٹے کام کیا، جبکہ اس وقت انہیں صحت کے متعدد مسائل کا بھی سامنا تھا۔
رجنی کانت نے ایک تقریب کے دوران امیتابھ بچن کے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد امیتابھ بچن نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگاتے ہوئے پروڈکشن کمپنی امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ (اے بی سی ایل) قائم کی، تاہم کاروبار میں ناکامی کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔
امیتابھ بچن کا ریٹائرمنٹ لینے سے انکار


