Entertainment
ڈیلس: راحت فتح علی خان اور شاہ زمان کا نصرت فتح علی خان کی 78 ویں سالگرہ پر خصوصی خراجِ عقیدت
عالمی شہرت یافتہ شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 78 ویں سالگرہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ149K بار پڑھا

عالمی شہرت یافتہ شہنشاہِ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی 78 ویں سالگرہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
اس موقع پر ان کے بھتیجے، شاگردِ خاص اور معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے صاحبزادے شاہ زمان فتح علی خان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی خصوصاً سکھ برادری کے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور استاد نصرت فتح علی خان کو موسیقی کے لیے غیر معمولی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دلجیت دوسانجھ شو سے قبل نصرت فتح علی خان کی قوالی میں کیا سن کے دل کھول کر رو پڑے؟
سانسوں کی مالا پر پرفارمنس، راحت فتح علی خان کی دلجیت دوسانجھ کی تعریف


