معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے 2 سالہ چھوٹے بھائی شبھ دیپ سنگھ سدھو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کے مشہور انداز کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ منظر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے اسکوٹیا بینک ایرینا میں سدھو موسے والا کے ہولوگرام ورلڈ ٹور ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران سامنے آیا۔
ویڈیو میں چھوٹے سدھو اپنے بڑے بھائی کا مشہور انداز ’تھاپی‘ اپناتے دکھائی دیے، جس میں وہ اپنی ران پر ہاتھ مارتے ہیں، اس موقع پر ان کے والد بلکور سنگھ اور والدہ چرن کور بھی اسٹیج پر موجود تھے۔