لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2026ء) بچوں کے مشہور ڈرامے عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آرا کی8 ویں برسی 14 اکتوبرکو منائی جائے گی۔نصرت آرا نے اپنے فنی کیریئر میں صرف ایک ہی مشہور ڈرامہ عینک والا جن کیا جس میں ان کے کردار بِل بتوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ نصرت آرا کراچی سے لاہور منتقل ہوئیں تاکہ کسی بڑے ڈرامے میں کام کر سکیں،لیکن کام نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار رہیں۔ 90کی دہائی میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ عینک والا جن بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوا۔اداکارہ نصرت آرا نے بل بتوڑی کا کردار خوبصورتی سے نبھایا۔نصرت آرا 14اکتوبر2017 کو پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث 65 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں۔