Entertainment
اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کاؤچ تجربے کے بعد فلموں میں کام کرنا چھوڑدیا
بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کاؤچ کے تجربے کے بعد تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ 32 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں صرف تین فلموں میں کام کیا اور یہ تینوں تیلگو تھیں۔
مصنف Shaukat Pirzada77K بار پڑھا

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ نیتی ٹیلر نے کاسٹنگ کاؤچ کے تجربے کے بعد تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ 32 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں صرف تین فلموں میں کام کیا اور یہ تینوں تیلگو تھیں۔
ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ایک ہدایت کار کے ساتھ کاسٹنگ کاؤچ کے تجربے نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے بددل کر دیا۔
انہوں نے کہا پہلی فلم میں میرے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار نے فلم مکمل ہونے کے بعد مجھے ایک اور فلم کے لیے فون کیا اور ساتھ ہی کچھ غیر اخلاقی مطالبہ کیا جس پر میں نے فوراً فون بند کرکے ان کا نمبر بلاک کیا۔



