Entertainment
لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی31ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی31ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی۔ فلم سٹار نادرہ 80ء کی دہائی کی اردو ،پنجابی فلموں کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں انہوں نے
مصنف UrduPoint199K بار پڑھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) لالی وڈکی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کی31ویں برسی6اگست کو منائی جائے گی۔ فلم سٹار نادرہ 80ء کی دہائی کی اردو ،پنجابی فلموں کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں انہوں نے اپنے وقت کے مقبول ترین ہیروز کے مقابل بطور ہیروئین ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی جوڑی مرحوم فلمی ہیرو اسماعیل شاہ کے ساتھ خوب سجتی تھی۔ نادرہ کو 6اگست 1995ء کولبرٹی مارکیٹ لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔



