لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) اداکارہ عروبہ مرزا نے حکمران جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سیاستدان نے ان سے بھی متعدد بار رابطے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پرمبینہ اسکرین شاٹس شیئرکیے جن میں بظاہرثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگوشروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں دکھائی گئی ہیں، اداکارہ نے اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا، مومنہ اقبال، سیدہ طوبی اور اب میں بھی۔ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کے ان دعوئوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ۔