امریکی اداکارہ سلمیٰ بلیئر کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ 
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں پیش آنے والے واقعے میں فضائی عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے جن میں سے 1 کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 54 سالہ اداکارہ کو اتوار کی رات نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرواز کی لینڈنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔