پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان آمنہ ملک نے جنات کو ڈانٹ کر اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کوئی جن نہیں ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں دیے گئے مافوق الفطرت سرگرمیوں سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ تقریباً 1 سال قبل میں تابش ہاشمی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جہاں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا مجھے کبھی کسی جنات کا تجربہ ہوا ہے؟ اس پر میں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا تھا، جب میرے پیسے اور دیگر اشیاء غائب ہونے لگی تھیں۔