ودیوت جاموال کا بالی ووڈ کو مشورہ، ہالی ووڈ کا مقابلہ صرف بڑے بجٹ سے ممکن نہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2026ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے سسر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو 84ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ان کی تصویر شیئر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2026ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنے سسر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو 84ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کی، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی، جس پر مداحوں اور فلمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا۔ ایشوریا رائے نے بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تصویر میں آرادھیا اپنے دادا کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس موقع پر ایشوریا کی جانب سے انہیں پیار سے ’’پا داداجی‘‘ کہنے کے انداز نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی۔



