اداکارہ میرا سے تفتیش، کینیڈین حکام نے ڈی پورٹ کردیا، واپس نیویارک روانہ
ّکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2026ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود ب

ّکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2026ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹے کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے بچے کو گود میں لیے بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ نومولود سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپا رکھا ہے۔ تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔اداکارہ کے اس جذباتی پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔ انہوں نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے اداکارہ ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔



