Entertainment
اداکار عامر خان کی بھانجی زین میری نے گرفتاری کے بعد جسم پر چوٹوں کے نشانات دکھا دیے
بالی وڈ اداکار عامر خان کی بھانجی زین میری نے ممبئی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران پولیس حراست میں لیے جانے کے بعد اپنے جسم پر چوٹوں کے نشانات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
مصنف Rubab Shakeel130K بار پڑھا

بالی وڈ اداکار عامر خان کی بھانجی زین میری نے ممبئی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران پولیس حراست میں لیے جانے کے بعد اپنے جسم پر چوٹوں کے نشانات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
زین میری نے اپنی انسٹاگرام ریل میں بازو، انگلیوں اور ٹانگوں پر موجود نشانات دکھائے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ میں انٹرنیٹ پر ریاستی اقدامات کو بے نقاب کرتی ہوں، ہمیں اتنا خوف زدہ نہ کرو کہ ہمارے اندر خوف باقی ہی نہ رہے۔
عمران خان کو احتجاج میں شرکت پر ممبئی پولیس نے پکڑلیا
مودی سرکار خوفزدہ، سی جے پی کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار 


