Entertainment
کترینہ کیف کی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات، ویڈیوز وائرل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔
مصنف Fatima74K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔
کترینہ کیف نے حال ہی میں لندن میں منعقد ہونے والے اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے ایونٹ میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا تھا۔
اس موقع پر پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ ویڈیوز بنائیں۔
یہ ایونٹ 8 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس نے شرکت کی اور کترینہ کیف کے ساتھ ملاقات کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
کترینہ کیف نے چند سال میں 350 کروڑ سے زائد مالیت کا بیوٹی برانڈ کیسے بنایا؟


