Entertainment
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، موت کی وجہ کیا تھی؟
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں اپنی رہائش گاہ پر 8 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔
مصنف fahad30K بار پڑھا

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں اپنی رہائش گاہ پر 8 اکتوبر کو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق گوا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کی موت دل کی شریان میں خون کا لوتھڑا پھنسنے کے باعث ہوئی، جس سے دل کو خون کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کی دیکھ بھال کرنے والے شخص نے طبیعت خراب ہونے پر ایمبولینس طلب کی تھی، جس کے بعد ایمبولینس ان کی رہائش گاہ بھیجی گئی۔
نانا پاٹیکر کی آخری رسومات رات گئے کیوں ادا کی گئیں؟ بیٹے نے بتا دیا
نانا پاٹیکر کی موت سے قبل آخری تقریب میں شرکت کی ویڈیو سامنے آگئی


