Entertainment
نانا پاٹیکر کی موت سے شیکھر سمن دل گرفتہ، شو کا اختتامی پروگرام منسوخ کر دیا
بھارتی اداکار اور ٹی وی میزبان شیکھر سمن نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی موت کے بعد اپنے مقبول شو ’شیکھر ٹو نائٹ‘ کی اختتامی قسط منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel164K بار پڑھا

بھارتی اداکار اور ٹی وی میزبان شیکھر سمن نے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی موت کے بعد اپنے مقبول شو ’شیکھر ٹو نائٹ‘ کی اختتامی قسط منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر اس شو کے آخری مہمان بننے والے تھے، تاہم ان کی موت کے بعد شیکھر سمن نے ناصرف یہ قسط نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کی جگہ کسی دوسرے مہمان کو مدعو کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شیکھر سمن نے بتایا ہے کہ نانا پاٹیکر باقاعدگی سے میرا شو دیکھتے تھے اور انہوں نے خود اس میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی، حالانکہ وہ عام طور پر ٹی وی پروگراموں میں شرکت کی دعوت قبول نہیں کرتے تھے۔
نانا پاٹیکر نے راکھی ساونت کو میرے خلاف بیانات دینے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے: تنوشری دتہ


