پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے سینئر اداکار محمد احمد کی جانب سے ایک معروف پاکستانی اداکار کے ناروا رویے سے متعلق کیے گئے انکشاف پر ردِعمل دیا ہے۔
فیصل قریشی نے محمد احمد کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نام بتائیں سر محمد احمد صاحب، میں جانوں اور پھر وہ۔
یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب محمد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں ایک معروف اداکار کے رویے سے متعلق تلخ تجربہ بیان کیا۔
محمد احمد نے کہا کہ اداکاروں کی اصل شخصیت اکثر نجی محفلوں اور سیٹ پر سامنے آتی ہے اور میں خود بھی کئی بار ایسے رویوں کا سامنا کر چکا ہوں۔