Entertainment
دیوآنند کے بیٹے سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے
بھارتی فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار دیوآنند اور اداکارہ کلپنا کارتک کے بیٹے، فلم ساز، اداکار سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے۔
مصنف Wajiha Naz58K بار پڑھا

بھارتی فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار دیوآنند اور اداکارہ کلپنا کارتک کے بیٹے، فلم ساز، اداکار سنیل آنند برطانیہ میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز کے خاندان کی جانب سے سنیل آنند کی بھتیجی جینا نارنگ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سنیل آنند منگل کو 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جینا نارنگ کے مطابق سنیل آنند کو لندن میں اُس وقت دل کا دورہ پڑا، جب وہ امریکا سے براستہ برطانیہ بھارت جا رہے تھے۔
دیو آنند کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے 


