Entertainment
یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے، ہمیں نہیں: صحافی کا جیا بچن کو کرارا جواب وائرل
بالی ووڈ اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جب ایک صحافی کو غصے سے گھورنے کے انداز پر رپورٹر نے ان کو سخت جواب دیا۔
مصنف Rubab Shakeel132K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، جب ایک صحافی کو غصے سے گھورنے کے انداز پر رپورٹر نے ان کو سخت جواب دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن ایک صحافی کو غصے سے دیکھتی ہیں، جس پر صحافی نے جواب دیا کہ میڈم! ایسے گھور کیوں رہی ہیں؟ ہم نے آپ کی تصویر صرف اس لیے بنائی کیونکہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔
صحافی نے جیا بچن کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں سے لے جائیں اور جیا جی یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے گا، ہمیں نہیں۔
جیا بچن صحافی پر برہم، مائیک پیچھے ہٹا دیا، کنگنا رناوت کا طنزیہ ردِعمل


