Entertainment
نانا پاٹیکر نے راکھی ساونت کو میرے خلاف بیانات دینے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دیے تھے: تنوشری دتہ
بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر نے 2018ء کی ’می ٹو‘ تحریک کے دوران راکھی ساونت کو میرے خلاف بیانات دینے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
مصنف Rubab Shakeel78K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نانا پاٹیکر نے 2018ء کی ’می ٹو‘ تحریک کے دوران راکھی ساونت کو میرے خلاف بیانات دینے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تنوشری دتہ نے انسٹاگرام پر جاری ایک نئی ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ راکھی ساونت نے میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے سے 2 روز قبل ممبئی میں نانا پاٹیکر کی رہائش گاہ سے 2 سے ڈھائی لاکھ روپے نقد وصول کیے تھے۔
’شیطان مرگیا‘ تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر ردِعمل


