بالی ووڈ کے معروف فنکار بہن بھائی، سیف علی خان اور سوہا علی خان کی بہن صبا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 27 سال کی عمر میں دماغی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی جس نے مجھے شدید ذہنی صدمے سے دو چار کر دیا تھا۔
اداکارہ سوہا علی خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہن صبا علی خان نے بتایا کہ 2006ء میں ایک دوست کے ساتھ باہر جاتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گئی تھی، تقریباً 20 سے 25 منٹ بعد مجھے ہوش آیا، کچھ دیر بعد دوبارہ ہوش کھونے کے باعث مجھے اپنی صحت کے حوالے سے تشویش ہوئی۔