Entertainment
’شیطان مرگیا‘ کے تبصرے پر سندھیا کا تنوشری دتہ کا ساتھ دینے کا اعلان
بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کی اچانک موت کے بعد شوبز انڈسٹری میں ماضی کے ’می ٹو‘ تنازعات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، جہاں تنوشری دتہ کے تبصرے کے بعد سندھیا مریدول بھی میدان میں آگئیں۔
مصنف Abdullah57K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر کی اچانک موت کے بعد شوبز انڈسٹری میں ماضی کے ’می ٹو‘ تنازعات ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، جہاں تنوشری دتہ کے تبصرے کے بعد سندھیا مریدول بھی میدان میں آگئیں۔
اداکارہ سندھیا مریدول نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’کیا کوئی شخص مرنے کے بعد ظالم یا متشدد نہیں رہتا؟ کیا اس کی پہنچائی گئی تکلیف ختم ہو جاتی ہے؟ مظلوم کے لیے یہ تکلیف زندگی بھر رہتی ہے اور میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔‘
خیال رہے کہ نانا پاٹیکر کی موت کی خبر پر تنوشری نے انسٹاگرام پر لکھا تھا، ’شیطان مر گیا اور امید ہے کہ میری زندگی اب بہتر راستے پر گامزن ہوگی۔‘
’شیطان مرگیا‘ تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر ردِعمل


