بالی ووڈ کے آنجہانی سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی غیر فطری موت (یو ڈی) کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست گوا کی پولیس نے بھارتی شہری تحفظِ انصاف قانون (بی این ایس ایس) کی دفعہ 194 کے تحت نانا پاٹیکر کی غیر فطری موت (یو ڈی) کا کیس درج کیا ہے۔
75 سالہ اداکار کی موت گزشتہ روز علی الصبح گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد واقع ہوئی تھی۔
’شیطان مرگیا‘ تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر ردِعمل