Entertainment
بیٹیوں کو محبت سے پالتے ہیں تو شادی کے بعد ان سے کیوں منہ موڑ لیتے ہیں؟ فیصل قریشی
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو محبت سے پالنے کے بعد ناکام شادی کے نتیجے میں ان سے منہ موڑ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
مصنف Wajiha Naz190K بار پڑھا

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بیٹیوں کو محبت سے پالنے کے بعد ناکام شادی کے نتیجے میں ان سے منہ موڑ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اداکار نے شادی شدہ بیٹیوں کے ساتھ ناانصافی یا تشدد کی صورت میں ان کا ساتھ نہ دینے والے والدین کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔
حال ہی میں انہوں نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی شدہ بیٹیوں سے متعلق اپنے ایک سابقہ بیان پر گفتگو کی۔
ہمارے ڈرامے نیٹ فلکس کا مقابلہ کر رہے ہیں: فیصل قریشی


