بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں پولیس افسر، جرائم پیشہ افراد اور مختلف حقیقی کرداروں کو پردے پر پیش کیا، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار کے طور پر شہرت حاصل کرنے سے پہلے وہ خود ممبئی پولیس کی تفتیش میں مدد کیا کرتے تھے۔
نانا پاٹیکر کا تعلق ابتدا ہی سے فنونِ لطیفہ سے تھا۔ وہ جے جے اسکول آف آرٹس کے طالب علم رہے اور انہیں مصوری اور اسکیچ بنانے میں خاص مہارت حاصل تھی۔ یہی صلاحیت بعد میں ممبئی پولیس کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوئی۔