Entertainment
وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دیدیا
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا۔
مصنف Rubab Shakeel128K بار پڑھا

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وسیم اکرم سے ان کے پسندیدہ پنجابی گلوکار کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بلا جھجک دلجیت دوسانجھ کا نام لیا۔
وسیم اکرم نے دلجیت کی موسیقی کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں اور انہیں عالمی سطح پر ملنے والی کامیابی اور پذیرائی کا حق ہے۔
تنقید کرنے والوں کے لیے بھی میرے دل میں برے جذبات نہیں: دلجیت دوسانجھ


