لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ کی ایک فیشن شو میں ریمپ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ ویڈیوز ان کی واک کے بجائے ریمپ پر پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔فیشن شو کے دوران متھیرا اور صاحبہ سمیت متعدد شخصیات ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں لیکن واک کے دوران کئی شرکا کا توازن بگڑ گیا اور وہ لڑکھڑا گئے یا گرنے کے قریب پہنچے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے بعد صارفین نے ریمپ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔ کئی افراد نے بتایا کہ ریمپ غیر ہموار اور ناقص تھا، جس کی وجہ سے شرکا کو واک کے دوران مشکلات پیش آئیں۔کچھ صارفین نے رائے دی ہے کہ ریمپ واک کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔دیگر صارفین نے منتظمین کو ریمپ کی مناسب جانچ نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ریمپ واضح طور پر خراب تھا، اسے پہلے ہی درست کیا جانا چاہیے تھا۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سب لوگ ہی لڑکھڑا رہے تھے، جبکہ بعض صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے ہیں۔واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اس پر مختلف آرا کا اظہار کیا