Entertainment
یمنیٰ زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں، جذباتی ویڈیو شیئر کر دی
پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گھر اور اہلِ خانہ سے دور ہونے کے جذباتی لمحے کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
مصنف Rubab Shakeel53K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے گھر اور اہلِ خانہ سے دور ہونے کے جذباتی لمحے کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کام کے لیے گھر سے روانگی کے دوران طیارے میں بیٹھی آبدیدہ نظر آئیں، اداکارہ کی آنکھوں میں آنسو تھے جبکہ وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ ایئر فونز لگائے بیٹھی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ کئی برس سے شوبز کی مصروفیات کا حصہ ہونے کے باوجود کام کے لیے گھر سے نکلتے ہوئے میری آنکھیں آج بھی نم ہو جاتی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ یمنیٰ زیدی نے لکھا ہے کہ پروازوں اور آنسوؤں کا برسوں پرانا تعلق ہے، میں آج بھی کام کے لیے گھر سے نکلتے ہوئے رو پڑتی ہوں کیونکہ مجھے اپنے خاندان سے دور ہو کر دنیا کا سامنا کرنا اور سب کچھ سنبھالنا ہوتا ہے۔
یمنیٰ زیدی کی سالگرہ پر ٹائمز اسکوائر جگمگا اُٹھا، مداحوں کا خراجِ تحسین


