Entertainment
کرن جوہر ’کافی ود کرن‘ میں کرکٹرز کیوں نہیں بلاتے؟
بھارتی فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے واضح کر دیا ہے کہ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 9 میں کرکٹرز کو بطور مہمان مدعو نہیں کیا جائے گا، حالانکہ مداح بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شو میں دیکھنے کا مطالبہ کر
مصنف Rubab Shakeel91K بار پڑھا

بھارتی فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے واضح کر دیا ہے کہ ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 9 میں کرکٹرز کو بطور مہمان مدعو نہیں کیا جائے گا، حالانکہ مداح بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شو میں دیکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
54 سالہ کرن جوہر اپنے مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں اور آخری سیزن کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شو میں شرکت سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر وضاحت کر دی۔
7 اکتوبر کو کرن جوہر نے انسٹاگرام پر شو کے آخری ٹیزر کی تشہیری ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ فون پر گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی شو میں شرکت سے متعلق افواہوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیے۔
کرن جوہر نے ’کافی ود کرن‘ 22 سال بعد ختم کرنے کی وجہ بتا دی


