Entertainment
سنجے لیلا بھنسالی سیٹ پر بڑے اداکاروں پر بھی چیختے ہیں: رضا مراد کا انکشاف
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر غصے میں آنے اور سخت رویہ اختیار کرنے سے متعلق کئی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، جبکہ بعض اداکار بھی ان کے غصے سے متعلق اعتراف کر چکے ہیں۔
مصنف Rubab Shakeel176K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر غصے میں آنے اور سخت رویہ اختیار کرنے سے متعلق کئی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں، جبکہ بعض اداکار بھی ان کے غصے سے متعلق اعتراف کر چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں معروف بھارتی اداکار رضا مراد نے سنجے لیلا بھنسالی کے کام کرنے کے انداز پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا موازنہ آنجہانی فلم ساز راج کپور سے کیا ہے اور دونوں کو اپنے کام میں کمال حاصل کرنے کے خواہش مند افراد قرار دیا ہے۔
75 سالہ اداکار نے بتایا ہے کہ 63 سالہ سنجے لیلا بھنسالی بعض اوقات اپنی بات دوسروں کو سمجھانے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، جس کے باعث وہ سیٹ پر موجود تکنیکی عملے پر برہم ہو جاتے ہیں۔
مشتاق خان کے جنازے میں بالی ووڈ اسٹارز کی عدم شرکت پر رضا مراد برہم
سیٹ پر کارپنٹر کی موت: سنجے لیلا بھنسالی پر مقدمہ کرنے، 1 کروڑ جرمانے کا مطالبہ


