لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2026ء) این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں فریقین کو تفتیش میں شامل ہونے اور سوالناموں کے جوابات جمع کروانے کی ہدایت کی جائے گی،دوبارہ نوٹسز کے بعد کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔