Entertainment
تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان، 150 ممالک کے فنکاروں کی پرفارمنسز متوقع
کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اس مرتبہ 150 ممالک کے فنکا
مصنف اختر علی اختر66K بار پڑھا

کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اس مرتبہ 150 ممالک کے فنکار فیسٹیول کا حصہ بن رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل کراچی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد فنکار کراچی آرہے ہیں، جبکہ پاکستان کے 500 سے زائد فنکار بھی مختلف پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔



