Entertainment
بچوں کے پسندیدہ مسٹر بین کی 40 سال بعد اسٹیج پر واپسی
ہالی ووڈ اور برطانوی کامیڈی کے معروف اداکار روون ایٹکنسن 4 دہائیوں کے بعد اپنے مشہور کردار ’مسٹر بین‘ کے ساتھ اسٹیج پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
مصنف Fatima125K بار پڑھا

ہالی ووڈ اور برطانوی کامیڈی کے معروف اداکار روون ایٹکنسن 4 دہائیوں کے بعد اپنے مشہور کردار ’مسٹر بین‘ کے ساتھ اسٹیج پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
71 سالہ اداکار فروری 2027ء میں لندن کے ویسٹ اینڈ میں’روون لائیو‘ کے نام سے نئے کامیڈی شو میں پرفارم کریں گے۔ یہ ان کی تقریباً 40 سال بعد ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر واپسی ہو گی۔
شو میں مِسٹر بین کے علاوہ ایٹکنسن کا مشہور کردار ’بلیک ایڈر‘ اور ’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز (Not the Nine O’Clock News)‘ کے منتخب اسکیچز بھی شامل ہوں گے جبکہ نیا مزاحیہ مواد بھی پیش کیا جائے گا۔
مسٹر بین کس حال میں ہیں؟


