بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جیا بچن کی جانب سے احتجاج کے دوران صحافی کا مائیک ہٹانے کے واقعے پر طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جیا بچن کو صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے اور مائیک پیچھے ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
صحافی نے احتجاجی پلے کارڈ سے متعلق سوال کیا تو جیا بچن نے کہا کہ معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، جب صحافی نے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے تو جیا بچن نے جواب دیا کہ نہیں بتاؤں گی۔