Entertainment
امریکی حکام نے انعام یافتہ کشمیری فلمساز کو ایئر پورٹ پر حراست میں لے لیا
امریکی امیگریشن حکام نے انعام یافتہ کشمیری فلم ساز عرفات شیخ کو ورجینیا کے ایک ایئر پورٹ پر پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد وارنٹ کے بغیر حراست میں لے لیا۔
مصنف Wajiha Naz159K بار پڑھا

امریکی امیگریشن حکام نے انعام یافتہ کشمیری فلم ساز عرفات شیخ کو ورجینیا کے ایک ایئر پورٹ پر پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد وارنٹ کے بغیر حراست میں لے لیا۔
عرفات شیخ کی رہائی کے لیے مہم چلانے والے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 ستمبر 2026ء کو فلم ساز عرفات شیخ کو ڈلس ایئر پورٹ پر طیارے سے اترتے ہی امیگریشن حکام نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔
مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ فلم ساز ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مقیم ہیں، ان کی رہائی کے لیے مہم چلانے والے آزاد عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ عرفات شیخ فلم کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسٹوڈینٹ ویزے پر امریکا پہنچے تھے اور انہوں نے 2020ء میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا امریکی امیگریشن ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ


