ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں چل بسیں۔ 
ایوا میری سینٹ کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق اداکارہ نے منگل کے روز لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اہل خانہ اور عزیزوں کی موجودگی میں طبعی وجوہات کے باعث آخری سانس لیں۔
اداکارہ نے 1954ء کی فلم ’آن دی واٹر فرنٹ‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اسی پہلی فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔
اس فلم میں ایوا میری سینٹ نے مارلن برانڈو کے ساتھ اداکاری کی تھی۔