بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے حالیہ بیان پر شیکھر سمن نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سنجے کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا۔
سنجے دیت نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انہیں بھارت میں پہلے جیسا سکون محسوس نہیں ہوتا۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب سنجے دت، گاندھی جینتی کے خصوصی پروگرام کے لیے شیکھر سمن کے شو شیکھر ٹونائٹ میں شریک ہوئے۔
شیکھر نے سنجے کے دفاع میں کہا کہ ان کے تبصرے نہ تو بدنیتی پر مبنی تھے اور نہ ہی ملک مخالف، سنجے کو بھارت اور اس کے عوام سے ہمیشہ گہری محبت رہی ہے۔