Entertainment
میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے: یامی گوتم
بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کر دی۔
مصنف Rubab Shakeel150K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کر دی۔
فلم ’حق‘ کی اداکارہ یامی گوتم نے انسٹاگرام پر میڈیا کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی میری تصاویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کیا جائے۔
یامی گوتم نے کہا ہے کہ میری تصاویر اصل حالت میں استعمال کی جائیں، کسی بھی شخص کی رضامندی اور علم کے بغیر اے آئی کے ذریعے اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔
یامی گوتم نے شازیہ بانو کے کردار کیلئے قرآن پاک کو پڑھا اور سمجھا: بھارتی ہدایتکار کا انکشاف


