Entertainment
جھانوی کپور نے اپنے گانے کی ڈیپ فیک ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فلم دیورا پارٹ ون کے گانے چٹا مالے سے متعلق اے آئی کے ذریعے تبدیل کی گئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دیا۔
مصنف fahad160K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے فلم دیورا پارٹ ون کے گانے چٹا مالے سے متعلق اے آئی کے ذریعے تبدیل کی گئی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے ویڈیو کو جنسی ہراسانی قرار دیا۔
گزشتہ چند روز سے گانے کی ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر زیر گردش ہے۔ یہ گانا فلم ’دیورا: پارٹ 1‘ کا ہے جس میں جونیئر این ٹی آر اور جھانوی کپور نے اداکاری کی ہے۔
جھانوی کپور نے خواتین کو قابلِ اعتراض انداز میں پیش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی خاتون کی رضامندی کے بغیر فرضی یا تبدیل شدہ مواد گردش کرنا انتہائی تکلیف دہ اور خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
’میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘، جونیئر این ٹی آر کا جھانوی کیساتھ جعلی ویڈیوز پر سخت بیان


