Entertainment
دبئی: راکھی ساونت کا صبا قمر کیلئے سرپرائز
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔
مصنف Rubab Shakeel97K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر خوشگوار سرپرائز دیا۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راکھی نے صبا کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں، دونوں اداکاراؤں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس لمحے سے لطف اٹھایا۔
راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر بھی صبا نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔



