Entertainment
بشریٰ انصاری نے خود اپنی عمر بتادی
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری عمر 70 برس ہے اور مجھے اپنی عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔
مصنف Rubab Shakeel65K بار پڑھا

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میری عمر 70 برس ہے اور مجھے اپنی عمر بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔
ایک حالیہ تقریب میں عمر نہ چھپانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں فخر کے ساتھ بتاتی ہوں کہ میں زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی، ایک مرتبہ کسی نے مجھ سے سوال کیا کہ میں اپنی عمر کیوں بتا دیتی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا کہ میری کون سی فلمیں چل رہی ہیں کہ میں اپنی عمر چھپاتی پھروں۔
بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں


