یوٹیوبر اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت میں جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل کی سم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت میں جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ٹرائل کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدم دستیابی کے باعث نہ ہو سکی، جس پر عدالت نے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، عروب جتوئی، اسد ندیم اور سبحان شریف عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کی جانب سے بیرسٹر امرت شیخ، ایڈووکیٹ عثمان لطیف اور ایڈووکیٹ برہان الدین عدالت میں پیش ہوئے۔



