Entertainment
ڈکی بھائی و دیگر ملزمان کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) لاہور میں جوا ایپ کی تشہیر مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پیر کو عدالت میں یوٹیوبر، ملزم سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلی
مصنف UrduPoint62K بار پڑھا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) لاہور میں جوا ایپ کی تشہیر مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پیر کو عدالت میں یوٹیوبر، ملزم سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہونی تھی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی ٹریننگ میں مصروفیات کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے درخواست کی سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔



