گووندا عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں، شگفتہ علی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے گووندا کے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی نے اداکار گووندا کو عامر خان سے بھی بڑا پرفیکشنسٹ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے گووندا کے ساتھ ہیرو نمبر ون سمیت 3سے 4فلموں میں کام کیا اور وہ ایک خوش مزاج اور بہترین انسان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر شوٹنگ کا وقت صبح 9بجے ہوتا تھا تو گووندا اکثر دوپہر 1یا 2بجے سیٹ پر آتے تھے، یہی ان کی واحد خامی تھی، ورنہ وہ بہت اچھے انسان اور خوش مزاج تھے۔ شگفتہ علی کے مطابق گووندا کسی بھی منظر کو بہترین انداز میں پیش کرنے کیلئے 25مرتبہ ریہرسل کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گووندا عامر خان سے بھی بڑے پرفیکشنسٹ ہیں، ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون ایک ٹیک میں اوکے کر دیتے تھے، لیکن گووندا پھر بھی ایک اور ٹیک پر اصرار کرتے اور دیگر فنکاروں سے معذرت بھی کرتے تھے، انہیں پرفیکشن کا اس قدر شوق تھا کہ وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ سامنے والا اداکار تھک چکا ہے۔



