Entertainment
ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر مبینہ تشدد کے مقدمے کے شریک ملزم شعیب شوکت کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں رجب بٹ کے شریک ملزم شعیب شوکت کی عبوری ضمانت 6 اگست تک منظور کرتے ہوئے اسے تفتیش میں شامل ہونے
مصنف UrduPoint82K بار پڑھا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں رجب بٹ کے شریک ملزم شعیب شوکت کی عبوری ضمانت 6 اگست تک منظور کرتے ہوئے اسے تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا، جبکہ پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عاصم شہزاد نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے ملزم شعیب شوکت کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت جاری کی اور پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔



