ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر فائرنگ اور تشدد کیس، واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ فائرنگ اور تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی، واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے نواب ٹائون کے علاقے میں واقع ایک نج

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور ان کے ساتھیوں پر مبینہ فائرنگ اور تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی، واقعہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے نواب ٹائون کے علاقے میں واقع ایک نجی کیفے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں جہاں آرڈر دینے کے دوران لڑکیوں سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق دو خواتین نے مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ دو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔واقعے کے بعد عائشہ جٹ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹائون میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔



