لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) لاہور کے تھانہ نواب ٹائون میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خاتون عائشہ شرافت کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 25جولائی کو مقامی نجی کیفے میں دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے گئی ،وہاں موجود 2لڑکوں اور 2لڑکیوں نے ان کی دوست سے بدتمیزی شروع کر دی، پھر ملزمان نے تھپڑ مارے اور پستول نکال لئے۔شکایت کنندہ کے مطابق میر شفیع نامی ایک ملزم نے اس موقع پر فائرنگ بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ رجب بٹ نے کروایاہے، پولیس نے الزام پر یوٹیوبر کیخلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔