ہماری صلح ہوچکی ہے، شوہر سے معاملات طے پا چکے، عدالت خلع کا دعویٰ واپس کرنے کا حکم دے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) لاہور کی فیملی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے دائر خلع کی ڈگری کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔فیملی جج انسا یوسف نے در

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) لاہور کی فیملی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے دائر خلع کی ڈگری کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔فیملی جج انسا یوسف نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے ان کے وکیل مدثر چوہدری پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اس لیے خلع کی ڈگری کے لیے دائر دعوی واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری کے لیے دائر دعوی کیس نمٹا دیا۔



