میری مجموعی دولت 100کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے ‘ رجب بٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے پہلی بار اپنی مجموعی دولت سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال ارب پتی بن گئے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان نے راجب بٹ سے پوچھا کہ آپ کروڑ پتی ہیں یا ارب پتی جس پر یوٹیوبر نے بتایا کہ الحمداللہ میں گزشتہ سال ارب پتی بن گیا تھا۔ راجب بٹ نے کہا کہ میری مجموعی دولت 100کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور میں اس کامیابی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔انہوں پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقام راتوں رات نہیں ملا بلکہ اس کے پیچھے 12سال کی مسلسل محنت، لگن اور جدوجہد ہے۔ان کی آمدن کا بڑا حصہ یوٹیوب، برانڈ پروموشنز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں سے حاصل ہوتا ہے



