بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا اسکول فیس ادا نہ ہونے کے باعث کلاس سے باہر نکالے جانے کا انکشاف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔
60 سالہ اداکار نے ستمبر 2025ء میں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت کے دوران اپنے بچپن کی مشکلات کا ذکر کیا تھا۔
سلمان خان نے بتایا کہ چوتھی جماعت میں اسکول فیس وقت پر ادا نہ ہونے کے باعث مجھے سزا کے طور پر کلاس سے باہر کھڑا کر دیا گیا تھا۔
سلمان خان کی ممبئی کی مصروف سڑک پر سائیکل چلاتے تصاویر وائرل