بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان صرف اداکاری اور فیشن ہی نہیں بلکہ مہنگی اور نایاب گھڑیوں کے شوق کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے کلیکشن میں دنیا کے معروف لگژری برانڈز کی قیمتی گھڑیاں شامل ہیں، جن میں Patek Philippe Advanced Research Aquanaut Travel Time بھی شامل ہے، جس کی اصل قیمت 56 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
اداکار کے پاس Richard Mille Tourbillon Skull RM 052 بھی موجود ہے، جس کی قیمت مختلف ماڈلز اور میٹیریل کے حساب سے 10 کروڑ سے 17 کروڑ بھارتی روپے تک بتائی جاتی ہے۔